ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ششی تھرور کے لیے بڑھتی مشکلیں: مقدمہ درج کرنے کی کورٹ سے مانگی اجازت

ششی تھرور کے لیے بڑھتی مشکلیں: مقدمہ درج کرنے کی کورٹ سے مانگی اجازت

Sun, 01 Sep 2019 12:37:07    S.O. News Service

نئی د ہلی،یکم ستمبر (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) پولیس نے سنند اپشکر کی موت کے معاملے میں سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ دہلی کورٹ میں سماعت کے دوران پولیس نے کہا کہ سنندا پشکر اور ششی تھرور کی یہ تیسری شادی تھی۔ سننداپشکر کے بیٹے شیو مینن نے ایس ڈی ایم کو دیئے بیان میں کہا تھا کہ میری ماں سننداپشکر ایک مضبوط ارادوں والی خاتون تھی، وہ کبھی خودکشی نہیں کر سکتیں۔پولیس نے کورٹ کے سامنے دلیل دی کہ سنندا پشکر کے بھائی نے بھی بیان دیا تھا کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی سے بہت خوش تھیں، لیکن موت سے کچھ دن پہلے شادی شدہ زندگی کو لے کر کشیدگی میں تھیں۔ سننداپشکر کے بھائی نے کہا تھا کہ انہوں نے جو میل لکھا تھا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پراور پریشر میں تھیں۔ سنندانے اپنے مضمون میں کہا تھا کہ وہ صاحب کو نہیں چھوڑے گی۔دہلی پولیس نے کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ نوکر نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ سننداپشکر اور ششی تھرور کے درمیان لڑائی ہوتی تھی۔دبئی میں بھی دونوں کے درمیان خوب لڑائی ہوئی تھی، دونوں کے درمیان یہ جھگڑا کسی لڑکی کو لے کر ہوا تھاجس کے بارے میں کہا جاتا ہے وہ لڑکی پاکستانی تھی۔ دہلی پولیس نے کورٹ میں کہا کہ سنندا پشکر نے موت سے پہلے صحافی نلنی سنگھ کو بتایا تھا کہ دبئی میں ششی تھرور مہر ترار کے ساتھ رات میں تھے۔ میسج میں پاکستانی صحافی مہر ترار سے شادی کرنے کی بھی بات تھی۔ نلنی سنگھ نے بتایا تھا کہ 16 جنوری 2014 کو جب وہ ٹی وی شو دیکھ رہی تھیں، تبھی ان کے پاس سننداپشکر کا فون آیا تھا اور فون پر مسلسل رو رہی تھیں۔سنندانے بتایا تھا کہ جب وہ ششی تھرور کے ساتھ ترویندرم سے فلائٹ سے آ رہی تھیں، تبھی ششی تھرور ٹوالیٹ گئے تھے اور اس نے (سنندا پشکر) میسج چیک کیا تو پتہ چلا ہے کہ ششی تھرور مسلسل مہر ترار کے رابطے میں تھے۔


Share: